وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا صوبے میں نئے اضلاع بنانے کا اعلان

پشین کے علاقے برشور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے صوبے میں نئے اضلاع بنانے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے برشور کو باضابطہ طور پر ضلع کا درجہ دیتے ہوئے کہا کہ اب علاقے میں ترقیاتی کام تیز کیے جائیں گے اور سرکاری اداروں کو فعال بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بند اسکولوں کو دوبارہ کھولا جائے گا اور عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ ذمہ داری پوری نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی ہوگی۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ بلوچستان کے ہر علاقے کا دورہ کرتے رہیں گے اور عوام کے درمیان رہیں گے۔

افغانستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ افغانستان ایک برادر ہمسایہ ملک ہے، پاکستان نے دہائیوں تک افغان عوام کی خدمت کی مگر اس کا صلہ اچھا نہیں ملا، تاہم افغان عوام ہمارے مسلمان بھائی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے اور سید عاصم منیر کی قیادت میں کوئی دشمن پاکستان کی سرزمین کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

وزیراعلیٰ نے ایران پر حملوں کے حوالے سے اسرائیل کی مذمت بھی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close