تعلیمی ادارے دوبارہ کھلنے اور چھٹیوں سے متعلق اہم وضاحت

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کے حوالے سے ابہام دور کر دیا۔

وزیر تعلیم راناسکندر نے واضح کیا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں 31مارچ کو ختم ہو جائیں گی اور تعلیمی ادارے یکم اپریل سےکھلیں گے جس میں مزیدچھٹیاں نہیں دی جا رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یکم اپریل سے تعلیمی سلسلہ وہیں سے جڑے گا جہاں سے ٹوٹا تھا اب لرننگ لاسز کم سے کم کرنے پر توجہ ہو گی۔

تعلیمی اداروں کے حوالے سے شرجیل میمن نے واضح کیا کہ اسکولوں کو بند کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی بھی حتمی فیصلہ موجودہ صورتحال کو دیکھ کر ہی کیا جائے گا، فی الحال اولین ترجیح قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا اور پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔

حکومت بلوچستان نے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں 31 مارچ تک کی توسیع کا اعلان کرتے ہوئے اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی شاہد رند کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع قومی سطح پر کیے گئے فیصلوں کے تناظر میں کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close