بھارتی پروازوں پر پابندی میں مزید توسیع

پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق بھارتی ائیرلائنز، انڈین آپریٹرز کے زیر استعمال طیاروں، بھارت میں رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی برقرار رہے گی۔

نوٹم کے مطابق یہ پابندی 24 اپریل 2026 کی صبح 5 بجے تک مؤثر رہے گی۔

یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد یہ بندش 23 اپریل 2025 سے نافذ ہے، اور اب اس فیصلے کو ایک سال مکمل ہونے والا ہے۔

اس پابندی کے باعث بھارت کی یومیہ 200 سے زائد کمرشل پروازیں متاثر ہو رہی ہیں جبکہ متبادل روٹس اور اضافی اسٹاپس کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close