ہاکی ورلڈ کپ2026 کے شیڈول کا اعلان ، پاک بھارت ٹاکرا کب ؟ جانئے

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا جس کے بعد پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 19 اگست کو ہوگا۔

ہاکی ورلڈکپ کا آغاز 15  اگست سے ہالینڈ اقر بیلجیم سے ہوگا۔ ایف آئی ایچ کی جانب سے ڈراز کے بعد اب میچز کے پروگرام کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ ورلڈکپ کا پہلا میچ آسٹریلیا اور جاپان کے درمیان ہو گا ۔پاکستان اپنا پہلا میچ 15اگست کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا جبکہ  17  اگست کو پاکستان اور ویلز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ 19 اگست بروز بدھ کو کھیلا جائے گا، پاک بھارت ہاکی میچ ویگنر ہاکی اسٹیڈیم ایمسٹل وین نیدرلینڈ میں ہوگا اور یہ  میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم نے آٹھ سال بعد ہاکی ورلڈ کپ میں کوالیفائی کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close