کراچی ایئرپورٹ پر پروازوں کے لیے نئی پابندیاں نافذ

خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ سے متعلق اہم نوٹس ٹو ایئر مین (نوٹم) جاری کر دیا ہے۔

نئے اعلامیے کے مطابق ایسی پروازیں جو پیشگی اطلاع یا اجازت کے بغیر کراچی کا رخ کریں گی، انہیں ایئرپورٹ پر پارکنگ کی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔ نوٹم میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی دوسرے ملک جانے والی پرواز اگر کسی وجہ سے کراچی ایئرپورٹ پر ڈائیورٹ ہونا چاہے تو اسے پہلے متعلقہ حکام سے باقاعدہ کلیئرنس حاصل کرنا ہوگی۔ اتھارٹی نے تمام ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز کو نئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات موجودہ علاقائی حالات کے تناظر میں ایئرپورٹ آپریشنز کو منظم اور محفوظ بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close