مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہونے کے بعد 5 لاکھ 41 ہزار 262 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جو تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا بھی 1114 روپے اضافے سے 4 لاکھ 64 ہزار 44 روپے کا ہو گیا ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جہاں سونا 13 ڈالر بڑھ کر 5185 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 268 روپے بڑھ کر 9554 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 230 روپے اضافے سے 8191 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی سطح پر چاندی کی قیمت بھی 2.68 ڈالر بڑھ کر 90.70 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی پڑ رہے ہیں، جس کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتیں مسلسل تبدیل ہو رہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





