پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے اہم خبر ، قرعہ اندازی کے نتائج جاری

نیشنل سیونگز نے 200 روپے کے پرائز بانڈ قرعہ اندازی نمبر 104 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے رہا۔

لاہور میں آج صبح 10 بجے منعقد ہونے والی قرعہ اندازی شفاف اور منصفانہ طریقے سے سرکاری افسران اور عوام کی موجودگی میں کی گئی، جس میں پاکستان بھر سے ہزاروں سرمایہ کاروں نے حصہ لیا۔

نتائج کے مطابق ایک خوش نصیب کو پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے، پانچ افراد کو دوسرا انعام 2 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس اور 2,349 افراد کو تیسرا انعام 1,250 روپے فی کس دیا گیا۔ نیشنل سیونگز ڈویژن نے قرعہ اندازی کے نتائج کو حتمی قرار دیا اور بانڈ ہولڈرز کو ہدایت کی کہ اپنے بانڈ نمبرز احتیاط سے چیک کریں تاکہ ممکنہ جیت کی تصدیق کی جا سکے۔

کامیاب ہونے والے افراد تصدیق کے بعد نیشنل سیونگز کے مجاز دفاتر یا مقررہ بینکوں سے اپنی انعامی رقم وصول کر سکتے ہیں، جبکہ حکومتی قوانین کے مطابق ادائیگی کے وقت ٹیکس کٹوتی بھی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close