پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب اور علی نواز اعوان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

عدالتی حکم کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو 11 نومبر تک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، جبکہ وہ متعدد بار طلب کیے جانے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close