محکمہ موسمیات کی موسم کے حوالے سےاہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت موسم جزوی طور پر ابر آلود، گرم اور نم ہے جبکہ سمندری ہوائیں تو چل رہی ہیں مگر ان کی رفتار کم ہونے کے باعث ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ چکا ہے۔

گرمی کی شدت معمول سے ایک یا دو درجے زیادہ محسوس کی جا رہی ہے اور آئندہ دنوں میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ آج شام یا کل سے سمندر کی طرف سے بادل بننے کی توقع ہے جن کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ یہ سلسلہ بروز جمعہ، بائیس اگست تک جاری رہ سکتا ہے اور بارش کے دوران بھی فضا میں نمی برقرار رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close