ہونڈا نے بھی دیگر آٹو مینوفیکچررز کی پیروی کرتے ہوئے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں 2 لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری سرکلر کے مطابق یکم جولائی 2025 سے نئی قیمتیں نافذ العمل ہوں گی۔
ہونڈا کمپنی کے مطابق قیمتوں میں اضافہ حکومت پاکستان کی جانب سے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں متعارف کروائے گئے نئے NEV (نیو ایکسائز ویلیو) لیوی کے باعث کیا گیا ہے۔ روپے کی قدر میں کمی، بین الاقوامی مال برداری کے اخراجات میں اضافہ، اور دیگر معاشی چیلنجز نے مینوفیکچررز کو مجبور کیا کہ وہ یہ اضافی بوجھ صارفین پر منتقل کریں۔
نئی قیمتیں درج ذیل ہیں:
Honda City MT 1.2
ہونڈا سٹی ایم ٹی 1.2 کی قیمت میں 47 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد قیمت 46 لاکھ 49 ہزار روپے سے بڑھ کر 46 لاکھ 96 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔
Honda City CVT 1.2
ہونڈا سٹی سی وی ٹی 1.2 کی قیمت 48 ہزار روپے بڑھائی گئی ہے جس کے بعد قیمت 46 لاکھ 89 ہزار سے بڑھ کر 47 لاکھ 37 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے ۔
Honda CVT aspire
ہونڈا سٹی سی وی ٹی ایسپائر کی قیمت میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 59 لاکھ 69 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔
Honda BR-V 1.5 CVT S
ہونڈا بی آر وی 1.5 سی وی ٹی ایس کی قیمت ایک لاکھ 30 ہزار اضافے کے بعد 64 لاکھ 29 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔
Honda Civic Oriel
ہونڈا سوک اوریل کی قیمت میں ایک لاکھ 75 ہزار روپے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد نئی قیمت 86 لاکھ 59 ہزار سے بڑھ کر 88 لاکھ 34 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے ۔
Honda Civic Turbo RS
ہونڈا سوک ٹربو آر ایس کی قیمت میں 2 لاکھ ایک ہزار روپے اضافہ کر دیا گیاہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے اور اب یہ گاڑی ایک کروڑ ایک لاکھ روپے میں ملے گی ۔
نئی قیمتیں یکم جولائی 2025 سے نافذ ہوں گی، نئی قیمتوں کا اطلاق ان تمام نئے اور پرانے آرڈرز پر ہوگا جو یکم جولائی یا اس کے بعد بک کی گئیں ۔تمام حکومتی ٹیکس، ڈیوٹیز اور لیویز کی ادائیگی خریدار کی ذمہ داری ہوگی۔قیمتیں عارضی ہیں اور کسی بھی وقت تبدیل کی جا سکتی ہیں۔فریٹ اور وِد ہولڈنگ ٹیکس علیحدہ سے چارج کیے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں