موٹرسائیکل اور گاڑی مالکان کیلئے پریشان کن خبر آ گئی

 

سندھ میں ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر موٹرسائیکل چلانے پر 25 ہزار اور کار پر 50 ہزار روپے جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔

وزیرداخلہ سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں ضیاء الحسن لنجار  نے کہا کہ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ پر بھاری جرمانوں کے علاوہ رانگ وے موٹرسائیکل چلانے والے کو25 ہزار روپے چالان ہوگا۔

وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ 4 سیٹر رکشوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کیلئے ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔ ون بائی ٹو سیٹر رکشوں کو سڑک پر لانیکی اجازت ہوگی۔

ون وے کی خلاف ورزی پر سرکاری گاڑی پر2 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ ٹریفک کے ای چالان گاڑی مالک کے گھر کے ایڈریس پر بھیجے جائیں گے۔ ترمیمی قوانین و رولز کا مسودہ حتمی منظوری کےلیے سندھ کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close