گیس لیکج دھماکے میں زخمی ہونے والے سابق سینیٹر عباس آفریدی زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے انتقال کرگئے۔
جیو نیوز کے مطابق عباس آفریدی گزشتہ روز اعظم باغ میں گیس لیکج دھماکے میں زخمی ہوئے تھے جس کے بعد انہیں سی ایم ایچ کھاریاں برن سینٹرمنتقل کیاگیا تھا جہاں آج وہ انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عباس آفریدی کی نماز جنازہ بابری بانڈہ کوہاٹ میں ادا کی جائے گی۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز گیس لیکج دھماکے کے مزید 3 زخمی زیرعلاج ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں