موٹرسائیکل خریدنے کےخواہشمندوں کے لئے زبردست آفر آگئی

ک: مہنگائی کے دور میں غریب کی سواری بھی مہنگی ہونے پر عوام کی آسانی کے پیش نظر سوزوکی موٹرسائیکل کمپنی نے خریداروں کے لئے زبردست آفر نکالی ہے، اب آپ بھی سوزوکی جی ایس 150 کے مالک بن سکتے ہیں وہ بھی آسان اقساط پر۔

کمپنی کی جانب سے سوزوکی جی ایس 150 کی ماہانہ قسط 12،200 مقرر کی گئی ہے،  اس فنانسنگ آپشن کی بدولت آپ جی ایس 150 کو مکمل رقم ایک ساتھ ادا کیے بغیر خرید سکتے ہیں، 12,200 روپے ماہانہ کی قسط پر سوزوکی نے جی ایس 150 کو اپنے گاہکوں کے لیے خریدنا آسان بنا دیا ہے

 

اس منصوبے کے تحت آپ کو مکمل قیمت ایک بار میں ادا کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ آپ اسے ماہانہ قسطوں میں ادا کر سکتے ہیں، اس پلان کی تفصیلات، جیسے کہ قرض کی مدت اور کسی پیشگی ادائیگی کی ضروریات، آپ اپنے مقامی سوزوکی ڈیلر سے معلوم کر سکتے ہیں۔

سوزوکی جی ایس 150 ایک 150cc، 4 اسٹروک، ایئر کولڈ انجن سے لیس ہے جو طاقت اور ایندھن کی بچت کا بہترین امتزاج فراہم کرتا ہے۔ تقریباً 13.8 بی ایچ پی اور 12.8 این ایم ٹارک کے ساتھ، یہ موٹر سائیکل طویل سفر کے لئے موزوں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close