ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں 9 مئی کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں 13.12 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق اس اضافے کے بعد ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 9 مئی تک 15.61 ارب ڈالرز ہو گئے۔اعلامیے میں اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 7.06 کروڑ ڈالرز مغ اضافے سے 10.40 ارب ڈالرز رہے۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.06 کروڑ ڈالرزکے اضافے سے 5.21 ارب ڈالرز رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں