جیل سے نکلتے ہی دوبارہ گرفتار ہو جانے والے پاکستان تحریک انصاف شیخوپورہ کے 51 کارکنوں کو دوبارہ رہائی مل گئی۔
جن میں سابق وزیر قانون پنجاب اور رکن قومی اسمبلی چوہدری خرم شہزاد ورک ایڈوکیٹ کے تین کزن کاشف ورک طارق ورک اور اعظم ورک سمیت پی ٹی ائی کی مقامی تنظیموں کے عہدے داران بھی شامل ہیں۔
پولیس نے انہیں پہلے 24 نومبر کے ہنگاموں جلوس اور ٹریفک میں رکاوٹ وغیرہ کے مقدمہ میں گرفتار کیا تھا جس کہ اگلے روز انہیں عدالت میں پیش کرنے پر جوڈیشل مجسٹریٹوں نے ان کی ضمانتوں کی درخواستیں منظور کرلی۔
مگر بروقت عدالتوں میں ضمانتی مچلکے پیش نہ ہونے پر انہیں پولیس نے جیل میں بھیج دیا تھا اگلے روز مچلکوں کے جمع ہونے پر ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیا گیا۔پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کیا ہے اور جیل سے گھروں تک نہیں پہنچنے دیا جس پر فاضل عدالت نے ان 28 کارکنوں کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں