پی ٹی آئی احتجاج، انتظامیہ کی جانب سےبڑے کریک ڈاؤن کی حکمت عملی تیار

پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کے لیے انتظامیہ نے حکمت عملی تیار کرلی ۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ نے بڑا ایکشن پلان تیار کر لیا۔ ڈی چوک تک پہنچنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی مکمل تیاری کر لی گئی ہے۔

ڈی چوک کے اردگرد کے سیکٹرز میں قائم تمام مارکیٹس کو انتظامیہ نے فوری طور پر بند کروا دیا، جبکہ میلوڈی، بلیو ایریا، آبپارہ، ایف-6 اور ایف-7 کی مارکیٹس مکمل طور پر سیل کر دی گئیں، اس کے علاوہ آئی جے پی روڈ اور اسلام آباد کے اہم داخلی و خارجی راستے خالی کرانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں