سنگجانی ،قیدیوں کی وین پر حملے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں قیدیوں کی وین پر حملے کی نئی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

ویڈیو میں ملزمان کو پولیس وینز پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، حملہ آوروں نے اپنے چہرے چھپائے ہوئے تھے۔

اسلام آباد میں سنگجانی ٹول پلازہ پر قیدیوں کی تین وینز پر نامعلوم ملزمان نے حملہ کیا، حملے مں پی ٹی آئی کے تین ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار ہوگئے تھے، جنہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

قیدیوں کی وینز میں ایم پی اے انور زیب، لیاقت، یاسر قریشی بھی موجود تھے، گاڑیوں میں گرفتار سرکاری ملازمین اور پولیس اہلکار بھی تھے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس 82 قیدیوں کو عدالت پیشی کے بعد اٹک جیل منتقل کر رہی تھی، چار ڈالوں میں سوار ملزمان نے سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب قیدی وینز پر حملہ کیا، ملزمان اسلحہ، ڈنڈے سوٹوں اور پتھروں سے لیس تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حملے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، پولیس کے سینئر افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں، تمام تر صورتحال کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close