بڑی پابندی لگا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستانی باکسرز کے بیرون ملک لاپتہ ہونے کے معاملے پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے باکسنگ فیڈریشن کے عہدیداروں پر تاحیات پابندی لگادی۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے باکسنگ فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری پر تاحیات پابندی کی منظوری دی ہے۔انکوائری کمیٹی نے تحقیقات کرکے دونوں عہدیداروں پر پابندی کی سفارش کی تھی۔پاکستان اسپورٹس بورڈ کے بورڈ آف گورنر کے اجلاس میں کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کرنےکی منظوری دی گئی۔کمیٹی کی سفارشات پر پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر خالد محمود اور سیکرٹری ناصر تونگ پر تاحیات پابندی لگا دی گئی۔خالد محمود پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری بھی ہیں۔ خالد محمود پر تاحیات پابندی کے بعد پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے عہدے پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

خیال رہےکہ پاکستانی باکسر انگلینڈ اور یورپ میں سلپ ہوئے تھے۔ انگلینڈ میں کامن ویلتھ گیمز میں دو باکسر لاپتہ ہوئے۔ اٹلی میں ہونے والے باکسنگ ایونٹ میں بھی ایک باکسر پاسپورٹ لےکر فرار ہوگیا تھا۔پاکستانی باکسرز کے بیرون ملک فرار ہونے پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے انکوائری کمیٹی قائم کی تھی۔فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سیکرٹری پاکستان باکسنگ فیڈریشن ناصر تونگ کا کہنا ہے کہ فیصلہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، انکوائری کمیٹی نے ان کا کوئی مؤقف نہیں سنا۔ ناصر تونگ کا کہنا ہےکہ وہ تاحیات پابندی کو چیلنج کریں گے، پاکستان اسپورٹس بورڈ باکسنگ فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری پر پابندی نہیں لگا سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں