پاکستان کے سب سے بڑے بیٹری بنانے والے ادارے ACM گروپ کی جانب سے نئے برانڈ SAGA بیٹریز کا اعلان

ACM ہائی ٹیک انجینئرنگ، جو کہ ACM گروپ آف انڈسٹریز کا ایک ذیلی شعبہ ہے، ان کی جانب سے آج  SAGA بیٹریز کو متعارف کروایا گیا ، جو بیٹری ٹیکنالوجی میں نئےسٹینڈرڈز سیٹ کر رہی ہے ۔ اسلام آباد کے سیرینا ہوٹل میں منعقد ہونے والی اس تقریب کا افتتاح ACM گروپ آف انڈسٹریز کے بانی اور چیئرمین، محمد طلحہ محمود نے کیا۔ اس تقریب میں مختلف ممالک کے سفیروں، اعلیٰ سرکاری حکام اور اہم بزنس پارٹنرز  نے شرکت کی۔

اس موقع پر SAGA بولٹ’ ڈرائی چارجڈ بیٹری کا باضابطہ تعارف پیش کیا گیا، جو آٹوموٹیو استعمال کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے اور اس کی خصوصیات میں پرفارمنس، پائیداری، اوربھروسہ شامل ہیں۔

اس موقع پر اے سی ایم ہائی –ٹیک انجینئرنگ پرائیوٹ لمیٹڈ کے سی ای  او (CEO of ACM Hi-Tech Engineering Pvt. Ltd) محمد مصطفیٰ بن طلحہ نے کہا، “SAGA بیٹریز ہمارے صارفین کی بدلتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔” انہوں نے مزید کہا، ”  ہماری کوالٹی پراڈکٹس کی فراہمی کی شاندار روایات کا دارومدار معیار، جدت اور بھروسے پر ہے۔”

انھوں نے مستقبل میں  اے سی ایم ہائی ٹیک انجینئرنگ کے تحت  SAGA پراڈکٹ لائن کو مزید وسعت دینے کا اعلان کیا، جس میں مینٹی نینس  فری (MF) بیٹریز، ٹیوبلر(Turbo Tube) بیٹریز  اور لیتھیم بیٹریز شامل ہوں گی۔ یہ اقدام انرجی سیکٹر میں کمپنی کی قیادت اور جدت کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

SAGA بیٹریز کا انتخاب کریں اور بھروسے، کارکردگی اور مستقبل کی انرجی ضروریات کا بہترین حل پائیں، کیونکہ یہ دہائیوں کا تجربہ رکھنے اور معیاری پراڈکٹس کی مستقل فراہمی کے عزم پر قائم ACM ہائی ٹیک انجیئنرنگ کی گارنٹی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں