اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد میںضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی قیادت کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ ایس ایچ او کراچی کمپنی کی مدعیت میں درج کیا گیاہے، پی ٹی آئی رہنماءبیرسٹر گوہر علی خان، اپوزیشن لیڈر عمرایوب، عامر ڈوگر اور شعیب شاہین سمیت علی بخاری، عامرمغل اور ملک رفیق کوبھی مقدمے میں نامزدکیاگیاہے۔اسلام آباد کے کراچی کمپنی تھانے میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی قیادت سمیت 100سے 150 نامعلوم پی ٹی آئی کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے
۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی نے احتجاج کیا تھااور ریلی نکالی تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت کے زیر اہتمام ایک نکالی گئی تھی۔ریلی میں بیرسٹر گوہرعلی، اپوزیشن لیڈرعمر ایوب،عامر ڈوگر، شعیب شاہین، عامر مسعود سمیت دیگر رہنماؤں و کارکنان نے شرکت کی تھی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھائے رکھے تھے جن پر عمران خان اور بشری بی بی کی رہائی کے مطالبات درج تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں انصاف نہیں ملتا اس لئے مجبوری کے تحت سڑکوں پر انصاف کے حصول کیلئے احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں اور جب تک عمران خان کی رہائی نہیں ہوتی وہ اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے۔احتجاجی ریلی سے خطاب میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے پاکستان ایسا بنے،، جہاں انصاف ہو،، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پانچ دن میں تین سزائیں ہوئیں۔
جبکہ اپوزیشن لیڈرعمرایوب خان نے کہا کہ ہمیں اس نظام کوتبدیل کرنا ہوگا، بشمول وزیراعظم سب ہارے ہوئے لوگوں کو جتوایا گیا۔ ہم ملک میںقانون اورآئین کی حکمرانی چاہتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں