حریم شاہ کو بیرون ملک قتل کی دھمکیاں، سکاٹ لینڈ یارڈ نے خصوصی سیکیورٹی فراہم کردی

لندن (پی این آئی) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو دھمکیاں ملنے کے بعدسکاٹ لینڈ یارڈ نے سیکیورٹی فراہم کردی۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق حریم شاہ کو بعض افراد کی طرف سے مسلسل دھمکیاں مل رہی تھی، ٹک ٹاکرکو سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے سکاٹ لینڈ یارڈ نے بھی تصدیق کردی ہے۔ اس حوالے سے حریم شاہ کا کہنا ہے کہ جاننے والے چند افراد واٹس ایپ پر بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،مجھے ہراساں کیا اورمیرے خلاف مہم چلائی، ملزمان میرے دوستوں کے گھروں میں داخل ہوگئے،مجھے پریشان کرنے والے سمجھے کہ یہ پاکستان ہے اور ان کی بدمعاشی یہاں بھی چلے گی،ان کا بنیادی مقصد مجھے ڈرانا اور ذہنی طور پر پریشان کرنا تھا۔انہوں نے کہاکہ 6 ہزار پاؤنڈ چرانے کا الزام لگایا اور میری ویڈیوز اور فوٹیج چرا کر اس میں تبدیلیاں کرکے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی،دھمکیاں دینے اور بلیک میل کرنے والوں کے حوالے سے تمام حقائق پولیس کو بتا دئیے ہیں جس پر پولیس نے میرے خلاف سرگرم افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔حریم شاہ کا کہنا ہے کہ دھمکیاں دہنے والے بعض افراد کا تعلق سیاسی جماعتوں سے بھی ہے، پولیس کی تحقیقات میں سب سامنے آجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں