پی ٹی آئی خاتون رہنما کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی بروقت مداخلت سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری کو بہن کی عیادت کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔

ملیکہ بخاری نے بیرون ملک جانے کی اجازت کے سلسلے میں مدد کرنے پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ انہیں اطلاع دی گئی ہے کہ ان کا نام نو فلائی لسٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔اس سے پہلے ملیکہ بخاری نے اپنی بڑی بہن کی بیماری کے حوالے سے بیرون ملک جانے کی اپیل کی تھی۔ملیکہ بخاری نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ میری بڑی بہن وینٹی لیٹر پر ہیں ان کے تمام بہن بھائی آسٹریلیا جا رہے ہیں، میں بھی اپنی بہن کو دیکھنے جانا چاہتی ہوں۔ملیکہ بخاری نے لکھا تھا کہ بڑی بہن کو دیکھنےبیرون ملک جانا چاہتی ہوں لیکن میرا نام نو فلائی لسٹ پر ڈالا ہوا ہے۔انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو مینشن کر کے لکھا کہ انہیں اپنی بہن سے ملنے کیلئے آسٹریلیا جانے کی ون ٹائم اجازت دی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں