وزارت عظمیٰ کا عہدہ کسے دیا جائے؟ نواز شریف کو بڑا مشورہ

اسلام آباد(پی این آئی)سینیٹر مشاہد حسین نے مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کو مل کر قومی حکومت بنانے کی تجویز دے دی۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھاکہ 8 فروری کے انتخابات متنازع لیکن تاریخی تھے، عوام کو ووٹ دینے کا شفاف حق ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مبارکباد کہ سنگل لارجسٹ پارٹی بنی، خدشہ ہے 8 فروری کو انتخابات بحرانی کیفیت نہ اختیار کر لیں، یہ خرابی 2014 دھرنے کی ہے جب سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ نے منتخب حکومت کےخلاف کیا ، سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ نے عدالت کو استعمال کیا اور سافٹ کوُ کواستعمال کیا۔ان کا کہنا تھاکہ مشترکہ حکومت بنائی جائے اور سب جماعتوں کو شامل کیا جائے، عوام نے ووٹ دیا تو پھر اسے تسلیم کیا جائے۔سینیٹر مشاہد حسین کا کہنا تھاکہ سیاسی جماعتیں شروعات نہیں کریں گی تو جی ایچ کیو کو شروعات کرنا ہوں گی۔انہوں نے نوازشریف کو وزارت عظمیٰ پیپلزپارٹی کو دے کر خود سربراہِ مملکت بننے کا مشورہ دیا اور کہا کہ نواز شریف کو اس وقت لیڈر شپ کا مظاہرہ کرنا چاہیے، پیپلز پارٹی کو وزیراعظم کا عہدہ دیں اور آگے بڑھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close