سابق وفاقی وزیر کا انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان

لاہور(پی این آئی)سابق وفاقی وزیر کا انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان ۔۔۔۔۔۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔فواد چوہدری کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں چناؤ ہی نہ ہو تو ایسے انتخابات کے کیا معنی ہیں؟انہوں نے کہا کہ مجھے گرفتار کیا گیا کہ میں الیکشن سے دستبردار ہو جاؤں، ہمارے کارکنوں کو ڈرایا دھمکایا گیا، گرفتار کیا گیا۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ بلا جواز ہمارے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے،

میرے بھائی کے کاغذات منظور ہوئے تو انہیں نیب میں میرا شریک ملزم بنا دیا۔خط میں فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے فرائض کی انجام دہی میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے، ان حالات میں میرا گروپ انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہے۔واضح رہے کہ فواد چوہدری کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 اور این اے 61 جہلم سے الیکشن لڑنےکے لیے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔راولپنڈی میں فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے فواد چوہدری کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا گیا تھا۔الیکشن ٹربیونل کے جج چوہدری عبدالعزیز نے فواد چوہدری کی اپیل خارج کر دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close