پاکستان میں پیٹرول سستا لیکن عالمی منڈی میں تیل کتنا مہنگا ہوگیا؟

لندن (پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کو پھر سے پر لگ گئے۔

بحیرہ احمرمیں کشیدگی کے باعث برطانوی خام تیل کی قیمت 78 ڈالرز کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے تسلسل کو بریک لگ گئی ہے۔ بحیرہ احمر میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق برطانوی خام تیل 1.1 فیصد اضافے کے بعد 78.53 ڈالر فی بیرل ہو گیا جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 72.85 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بحیرہ احمر میں کشیدگی کے اضافے کے پیش نظر مارکیٹ کے لیے سپلائی کے خطرات ہیں۔ دوسری جانب پاکستان میں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پٹرولیم مصنوعات سستی کر دی گئیں۔

نگران وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 16 روز کیلئے رد و بدل کر دیا ہے۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافے کے سبب آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ پٹرول کی قیمت فروخت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کا امکان تھا جبکہ ڈیزل کے نرخ میں 2 روپے فی لٹر تک کمی متوقع تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close