ملتان(پی این آئی) شاہ محمود قریشی نااہل قرار، اسد قیصر کے کاغذات نامزدگی درست۔اپیلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔ملتان کے اپیلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سنایا جس میں انہوں نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی آر او کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف دائر اپیل مسترد کردی۔شاہ محمود قریشی کی جانب سے این اے 150 ، 151 اور پی پی 218 ، پی پی 219 میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی اپیلیں دائرکی گئی تھیں جنہیں ٹربیونل نے مسترد کیا۔تاہم اپیلٹ ٹربیونل نے شاہ محمود کی بیٹی مہربانو اور بیٹے زین قریشی کی اپیلیں منظور کرلیں۔
دوسری جانب پشاور میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی اپیل پر سماعت ہوئی جس میں الیکشن ٹربیونل نے اسد قیصر کی اپیل منظور کرتے ہوئے ان کے کاغذات درست قرار دے دیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں