کمسن بچوں کو ذبح کرکے ان کا گوشت کھانے والا درندہ کون ہیں؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

مظفر گڑھ (پی این آئی) بچوں کو اغوا کے بعد قتل کرکے ان کا گوشت پکا کر کھانے والا درندہ بچوں کا خالو ںکلا جبکہ ملزم کی جانب سے سات سالہ علی کو بھی ڈرانے کا انکشاف سامنے آیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کےعلاقےخان گڑھ میں انسانیت سوزواقعہ پیش آیا، جہاں ملزم نے تین کم سن بچوں کو اغوا کیا اور بعد میں ڈیڑھ سال کی حفصہ اورتین سال کےعبداللہ کوقتل کردیا۔
ملزم نے قتل کے بعد بچوں کی لاشوں کے ٹکڑے کیے اورگوشت درگاہ پربانٹ دیا جبکہ کچھ گوشت ہوٹل پر پکوا کر کھالیا۔
لرزہ خیز واقعے سے پورے علاقے میں کہرام مچ گیا، جس کے بعد پولیس بھی فوری ایکشن میں آئی اور ملزم کو ایک ڈیرے سے حراست میں لے لیا۔

علی اورحفصہ کے والد نے بتایا ملزم بلال بچوں کا خالو ہے، اس کے بیوی سے تعلقات کشیدہ تھے، اسے شک تھا ، سالی اس کی بیوی کو ورغلاتی ہے۔
ملزم کی جانب سے سات سالہ علی کو بھی ڈرانے کا انکشاف سامنے آیا، علی نے بہن اور چچا زاد بھائی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر کہا کہ ملزم ڈراتا رہا کہ شور کیا توچھری سے ذبح کردےگا۔
ملزم بلال کے خلاف قتل اور دہشت گردی کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم بے ہوشی کا ڈرامہ کررہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close