موٹر سائیکل چوروں کا گروہ گرفتار، کون کون شامل؟

راولپنڈی(آئی این پی) راولپنڈی پولیس نے الگ الگ کاروائیوں میں ڈکیتی و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 7 ملزمان گرفتار کرکے 31 ہزار روپے کی مسروقہ رقم اور 10 موٹرسائیکل برآمد کر لئے

تھانہ بنی پولیس نے احمد اور شاہد کو گرفتارکر کے 31 ہزار روپے، تھانہ رتہ امرال پولیس نے عمران اورحنظلہ کو گرفتار کرکے 6 چوری شدہ موٹرسائیکل جبکہ تھانہ صادق آباد پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب شہریار، انیس اور مبین کو گرفتارکر کے چوری شدہ 4موٹرسائیکل برآمد کر لئے پولیس نے متعدد وارداتوں کے اعتراف پر ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close