(ن) لیگ کے جلسے سے واپسی پر لیگی رہنما ٹریفک حادثے میں جاں بحق

میرپور(پی این آئی)آزادکشمیر کے علاقے اسلام گڑھ کے قریب گاڑی الٹنے سے سابق سیکرٹری حکومت آزادکشمیر ڈاکٹر راجہ محمودالحسن جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق راجہ محمود الحسن لاہور میں مسلم لیگ (ن) کےجلسے میں شرکت کرکے واپس آرہے تھے جس دوران اسلام گڑھ کے قریب ان کی گاڑی الٹ گئی۔ پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے میں سابق سیکرٹری حکومت آزادکشمیر ڈاکٹر راجہ محمود الحسن موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔

واضح رہے کہ 4 برس بعد خود ساختہ جلاوطنی کے بعد لندن سے پاکستان لوٹنے والے میاں محمد نواز شریف نے 21 اکتوبر کو لاہور میں مینارِ پاکستان پر جلسہ کیا جس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز ، مریم اورنگزیب سمیت ن لیگ کے دیگر رہنما شامل تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close