معروف اسٹیج اداکارہ کی گاڑی پر فائرنگ ، بھائی جان کی بازی ہار گیا ، اداکارہ شدید زخمی

فیصل آباد (پی این آئی) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ مالا کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ان کا بھائی جان کی بازی ہار گیا۔واقعہ پر پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے گاڑی میں موجود اداکارہ مالا کا بھائی موقع پر ہی دم توڑ گیا، ملزمان کار پر سوار تھے جو فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس نے مزید بتایا کہ حملے میں میک اپ آرٹسٹ زخمی ہو گئیں تاہم ان کی زندگی محفوظ رہی، ملزمان کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close