لیڈی کانسٹیبل کی اسرائیل کے حق میں ٹک ٹاک ویڈیو؟

کراچی(آئی این پی)سندھ پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کی مبینہ طور پر اسرائیل کے حق میں ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی جس کے بعد ا?ئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کی مبینہ طور پر اسرائیل کے حق میں ویڈیو سامنے آنے کے بعد آئی جی سندھ کے احکامات پر اسپیشلائزڈ یونٹس نے تحقیقات شروع کردی۔

آئی جی سندھ کے نوٹس کے بعد اچانک سے تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردی گئی، پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون کانسٹیبل اسپیشل پروٹیکشن یونٹ ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہے۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کانسٹیبل 2019 میں کورنگی، 2021 میر پور خاص تعینات ہوئی، لیڈی کانسٹیبل پر اپریل 2023 میں بھی جرمانہ ہوچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close