سابق صوبائی وزیر پر قاتلانہ حملہ

اسلام آباد(پی این آئی)جھنگ میں سابق صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور حیات بھٹی کی گاڑی پرفائرنگ کا واقع پیش آیا۔ جھنگ پولیس کے مطابق موڑ منڈی کے قریب 4 مسلح افراد نے سابق صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور حیات بھٹی کی گاڑی پر فائرنگ کی، ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے، مسلح افراد سابق صوبائی وزیر کی گاڑی پر فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گئے۔

 

یپولیس کا مزید کہنا ہےکہ رائے تیمور حیات بھٹی واقع میں بالکل محفوظ رہے اور ان کی مدعیت میں اس تشویش ناک واقع کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اس سلسلے میں فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close