اسلام آباد (پی این آئی)بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت 200 روپے کی سطح سے بھی نیچے آنے کے بعد پاکستان میں قیمتوں بڑی کمی متوقع ہے۔ خام تیل کی قیمتیں بھی 2 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں، دوسری جانب پاکستان میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے اور پاکستانی روپیہ مضبوط ہو رہا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت میں 38 سے 41 روپے کمی کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں