اسلام آباد (پی این آئی)بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت 200 روپے کی سطح سے بھی نیچے آ گئی ہے۔ خام تیل کی قیمتیں بھی 2 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں، دوسری جانب پاکستان میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے اور پاکستانی روپیہ مضبوط ہو رہا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت میں 38 سے 41 روپے کمی کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرول عالمی مارکیٹ میں 12 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈیزل 9 ڈالر فی بیرل سستا ہو گیا ہے۔پیٹرول کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں 102 ڈالر فی بیرل ہو چکی ہے، اس طرح پاکستانی روپے میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 182 روپے ہو گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں