پٹرولیم مصنوعات کو ریورس گیئر لگ گیا، قیمت میں کمی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیاہے۔۔۔ہفتے کی رات وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے کمی کی گئی ہے۔۔۔نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 318 روپے 18 پیسے ہو گئی ہے۔۔۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ15 ستمبر کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 331 روپے 68 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 329 روپے 18 پیسے مقرر کی گئی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close