ورلڈ کپ 2023، بڑی ٹیم کے کپتان انجرڈ ہوگئے

اسلام آباد (پی این آئی)ورلڈکپ کے آغاز سے قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن انجرڈ ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن کو پریکٹس کے دوران فٹبال کھیلتے ہوئے ایڑھی پر چوٹ لگی ہے جس کے باعث ان کی ایڑھی سوجھ گئی ہے اور انہیں ایڑھی میں شدید تکلیف ہے۔ رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن کی انجری کے حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن نے ایڑھی پر لگنے والی چوٹ کے باعث گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف پہلا پریکٹس میچ بھی نہیں کھیلا تھا اور امکان ہے کہ وہ دوسرا وارم اپ میچ بھی نہیں کھیلیں گے۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں بنگلادیش کا پہلا میچ 7 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف شیڈول ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close