2 ٹرینوں میں تصادم ، 20 افراد زخمی

اسلام آباد (پی این آئی)شیخو پورہ میں 2 ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔ شیخوپورہ کے علاقے فیروزوالا قلعہ ستار شاہ کے قریب میانوالی سے لاہور جانے والی ٹرین پٹڑی پر کھڑی مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ لائن تبدیل نہ ہونے کےباعث پیش آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close