شیخ رشید کی لال حویلی کو سیل کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو آج صبح سیل کر دیا گیا۔ متروکہ وقف املاک نے شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو خالی کرانے کے لیے آج آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے پیش نظر آج صبح متروکہ وقف املاک کا بورڈ لال حویلی پہنچا اور سیکیورٹی کی موجودگی میں لال حویلی کو سیل کر دیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، اینٹی کرپشن، اسٹیبلشمنٹ اور پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک کے مطابق پراپرٹی کو خالی کرانے کے لیے جمعرات کی صبح 6 بجے آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ بوہڑ بازار میں قائم دمدمہ مندر اور راجہ بازار کی لال حویلی متروکہ وقف املاک کی ملکیت ہے۔ سپریم کورٹ کی ہدایات پر دونوں جائیدادوں کو قبضہ مافیا سے خالی کروا کے تحویل میں لے لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close