پاکستان کرکٹ ٹیم پھر نمبر ون بن گئی

دبئی(پی این آئی) پاکستان ایک بار پھر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر واپس آگیا۔اتوار کو جنوبی افریقا کیخلاف پانچویں ون ڈے میچ میں 122 رنز سے شکست کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم او ڈی آئی رینکنگ میں پہلی سے تیسری پوزیشن پر چلی گئی جبکہ پاکستان واپس نمبر ون پر آگیا۔ سری لنکا کیخلاف ایشیا کپ کے فائنل میں فتح کے باوجود بھارت کا ورلڈ کپ سے قبل ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنے کا خواب پورا نہیں ہوسکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close