ایشیا کپ فائنل،بارش کے باعث اگر میچ نہ ہوا تو کیا ہوگا؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی )ایشیا کپ ون ڈے ایونٹ کے فائنل میں اگر بارش نے خلل نہ ڈالا تو ٹورنامنٹ آج اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا۔ ورنہ میچ 18 ستمبر بروز پیر کو ریزرو ڈے پر ہوگا۔ فائنل میں بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، ایک طرف بھارت ہے جو ایشیا کپ کا ٹائٹل سات بار اپنے نام کرچکا ہے،دوسری جانب چھ بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے والی سری لنکن ٹیم بھارتی سورماؤں کو قابو کرنے کی راہ تک رہی ہے۔سری لنکا کے مہیش ٹیھکشانہ اور بھارت کے اکشر پٹیل انجری کے باعث فائنل میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close