انٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

لاہور(پی این آئی) بورڈ آفس میں سپیشل سیکرٹری اقصیٰ علی عباس نے میٹرک کے امتحآنات کا اعلان کیا ہے۔ امتحانات میں 2 لاکھ 40 ہزار915 طلباء نے امتحان میں شرکت کی جس میں سے 1لاکھ 72 ہزار204 طلباء پاس ہوئے ہیں اور لاہور میں کامیابی کا تناسب 74.57 فیصد رہا۔سائنسں اور آرٹس گروپ میں لڑکیوں نے لڑکوں پر سبقت حاصل کی ہے، سائنس گروپ میں طالبات کی کا میابی کا تناسب 87.08 رہا ہے جبکہ لڑکوں کی کامیابی کاتناسب74.87 فیصد رہا ہے۔

دوسری جانب آرٹس گروپ میں طالبات کی کا میابی کا تناسب 62.20 فیصد رہا ہے جبکہ لڑکوں کی کامیابی کا تنا سب صرف 36.88رہا ہے۔ فیصل آباد میں کامیابی کا تناسب 81.76، ڈٰی جی خان 86.37 رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close