فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(پی این آئی)الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ فواد چوہدری کی جانب سے وکیل مرزا آصف الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور انہوں نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

وکیل آصف مرزا نے موقف دیا کہ الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس کیس پر فیصلہ محفوظ کیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن شوکاز نوٹس کے معاملے پر فیصلہ سنا چکا ہے اور آج فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا لیکن فواد چوہدری نے آج تک جواب جمع نہیں کرایا۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close