پنجاب کے سابق وزیر کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)پنجاب کے سابق وزیر علی افضل ساہی کو پیشی کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں علی افضل ساہی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس کے بعد ان کو گرفتار کیا گیا۔علی افضل ساہی کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے علی افضل ساہی کی تھانہ گولڑہ مقدمے میں عبوری ضمانت میں 3 جولائی تک توسیع کی ہے۔انہوں نے کہا کہ علی افضل ساہی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔وکیل نے کہا کہ پیشی کے بعد جوڈیشل کمپلکس سے واپسی پر سابق صوبائی وزیر کو گرفتار کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close