اسلام آباد (پی این آئی)پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پہاڑوں پر جا بسے ،تمام فون بھی بند کردیے ۔ ذرائع کے مطابق عثمان بزدار جھلسا دینے والی گرمی سے دور ٹھنڈی ہواؤں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل ان سے بات ہوئی تو وہ پہاڑوں پر پُرسکون تھے ، اب ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا، وہ جن پہاڑوں پر ہیں وہاں ٹھنڈی ہواؤں کا بسیر اہے اور وہ چین کی نیند سوتے ہیں ۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عثمان بزدار نے کوئی کرپشن نہیں کی، پولیس انہیں خواہ مخواہ پکڑنا چاہتی ہے۔ذرائع کےمطابق 9 مئی سے قبل عثمان بزدار پر پارٹی چھوڑ نے کیلئے پریشر تھا ، وہ پارٹی چھوڑنے کا پریشر برداشت کر پاتے ہیں یا نہیں ، اس کافیصلہ وقت کرے گا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں