عمران خان کی نااہلی فیصلے کے خلاف جلد سماعت کی درخواست پر ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن سے نااہلی کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جلد سماعت کی متفرق درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کر لی ہے۔ عمران خان کی جانب سے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان عدالتِ عالیہ میں پیش ہوئے۔ اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ نے 8 دسمبر کو کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close