احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کیلئے خطرےکی گھنٹی بجادی

لاہور(آئی این پی )لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ ہاوسنگ ریفرنس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سمیت 10 ملزمان کا ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔احتساب عدالت میں آشیانہ ہاوسنگ ریفرنس سے متعلق سماعت ہوئی۔عدالت نے شہباز شریف سمیت 10 ملزمان کے خلاف نیب گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔شہباز شریف سمیت 10 ملزمان نے اشتہاری ملزمان کا الگ سے ریفرنس اور ٹرائل کرنے کی استدعا کی تھی۔عدالت نے شہباز شریف اور دیگر ملزمان کی استدعا منظور کر لی اور سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close