اسلام آباد(پی این آئی)گہرے سمندروں میں جانے والے غوطہ خوروں کو اکثراوقات شارک اور وہیلز جیسی دیوہیکل مچھلیوں کا سامنا کرنا پڑجاتا ہے، اس دوران بہت سے حیرت انگیز واقعات بھی رونما ہوتے ہیں۔ایک ایسا ہی واقعہ سوئٹزر لینڈ کے ایک فوٹوگرافر کے ساتھ پیش آیا، جس کا کیمرہ ایک بڑی اور خوفناک شارک نے نگل لیا تاہم وہ اسے نگل نہ سکی اور وہ اس کے جبڑوں میں ہی رہا۔یہ سب اس وقت ممکن ہوا جب ایک ٹائیگر شارک نے360 ڈگری کیمرہ نگل لیا جس نے شارک کے منہ اور گلے کا دلکش منظر ریکارڈ کیا گیا۔
حیرت انگیز طور پر اس کیمرے سے ایک ناقابل یقین ویڈیو بن گئی جسے شاید آج تک کسی نے نہیں بنایا ہوگا, اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ منہ میں کیمرہ ہونے کی وجہ سے شارک کے اندر کا دلکش منظر واضح نظر آرہا غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلم ساز اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے کام کرنے والے زیمی داکڈ مالدیپ میں ایک دستاویزی فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے۔فوٹو گرافر کے ارد گرد منڈلانے والی ایک ٹائیگر شارک نے اس کا 360 ڈگری کیمرہ اچانک منہ میں لے لیا۔
ویڈیو میں شارک کو آگے آکر کیمرے کو کاٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔حیرت انگیز ویڈیو میں شارک کے منہ کے اندر کا حصہ دکھایا گیا ہے جس میں اس کے بڑے دانت اور حلق واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔ جب شارک نے محسوس کیا کہ کیمرہ کھانے کے لیے موزوں نہیں ہے، تو اس نے آخرکار اسے اُگل دیا اور پلٹ کر واپس چلی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں