حکومت کا بڑا فیصلہ ،پالیمنٹ ہائوس اور لاجز کو ایف سی اور رینجرز کے حوالے کرنے کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتمادپر ووٹنگ والے دن پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز کو ایف سی اور رینجرز کے حوالے کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ کسی کو من مانی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پارلینٹ لاجز اور ہاوس کی سکیورٹی کو یقین بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ والے دن پارلیمنٹ لاجز اور ہاؤس کی سکیورٹی رینجرز ار ایف سی کے حوالے کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جنرل باوجوہ کو کالج کے وقت سے جانتاہوں ، وہ جمہوریت کےساتھ کھڑے ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close