دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، شدید فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی (پی این آئی) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا ہے جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئےہیں،آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق مارے گئے ایک دہشت گردکی شناخت عصمت اللّٰہ عرف حافظ کے نام سے کر لی گئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دوسرے دہشت گرد کی شناخت کے لیے کارروائی جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پکڑے گئے اسلحے میں سب مشین گنیں، دستی بم اور کیلیبر راؤنڈز شامل ہیں۔یہ ھی بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف سرگرمیوں، ٹارگٹ کلنگز اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close