ساہیوال میں ہائی سکول کو آگ لگا دی گئی، لیبارٹری میں 16 کمپیوٹرز، فرنیچر، ہیڈ ماسٹر کا دفتر جل گیا

ساہیوال (پی این آئی) پنجاب کے شہر ساہیوال میں نامعلوم افراد نےساہیوال میں بوائز ہائی اسکول کو آگ لگا دی، لیبارٹری اور پرنسپل روم جل کر خاکستر ہو گیا۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ گاؤں 97سکس آر کے بوائز اسکول میں رات گئے نامعلوم افراد نے تالے توڑ کر لیبارٹری میں موجود 16 کمپیوٹرز، فرنیچر اور دیگر سامان کو آگ لگا دی، جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔آگ لگنے کی اطلاع ملنے پرڈپٹی کمشنر اویس ملک، پولیس حکام اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئےمقدمہ اسکول ہیڈ ماسٹر محمد اشرف کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیاگیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے تالے توڑ کر اسکول کی لیبارٹری، پرنسپل روم اور اس سے ملحقہ کمروں کو آگ لگائی۔ ایف آئی آر کے مطابق آگ لگنے سے لیبارٹری میں رکھے 16 کمپیوٹر اور ہیڈ ماسٹر کادفتر اور قیمتی سامان جل گیا۔ اسکول سے ضروری رکارڈ اور ڈی وی آر بھی غائب کر لیا گیا۔پولیس نے اسکول چوکیدار نذیر کو حراست میں لے کرتفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق مکمل تفتیش کے بعد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close